رحیم یار خان: رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن 42 ویں روز میں داخل ہو گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن میں اب تک 10 ڈاکو ہلاک، 46 گرفتار اور 18 ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
آپریشن کے دوران 9 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے، پولیس کی ایک نفری علاقہ کچہ مورو میں داخل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کئی مقامات پر پولیس کی چوکیاں تعمیر کرکے باقاعدہ اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔