ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے فنڈز کے سیاسی استعمال کی کوئی وضاحت نہیں مانگی، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے حکومت سے فنڈز کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی مانگنے کے باعث اسٹاف سطح کے معاہدے کی تاخیر کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا۔

جاری کردہ وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے  کہا کہ پریس کے بعض حصوں میں رپورٹس شائع ہوئی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ سے فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ رہاہے۔

ترجمان نے وضاحت کی یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کبھی بھی حکومت کے ساتھ ایسی کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز کسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں