ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان کرکٹ ٹیم کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں آمد

کابل : افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، پاکستانی سفیر سے ملاقات میں پاک افغان کرکٹ روابط کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفاتخانے کے اعلامیے کے مطابق سفیر عبدالرحمان نظامانی نے سفارتخانہ آمد پر افغان کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم آفیشل بھی افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔

افغان کرکٹ ٹیم اور پاکستانی سفیرکی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

 عبدالرحمان نظامانی نے افغان کرکٹ ٹیم کے آئندہ دوروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کرتے ہوئے چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو خطاطی پر مشتمل آرٹ کا نمونہ پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں