لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے الزام میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے معروف قانون دان حامد خان نے ملاقات کی، جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف جاری پولیس کارروائیوں پر گفتگو کی گئی۔
سینئر وکیل حامد خان نے عمران خان کو قانونی معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ناحق گرفتاریاں زیادتی ہیں، تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔
عمران خان نے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے سلسلے میں جاری کریک ڈاؤن کے تناظر میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔