ہائی الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
جن کے مطابق رجب طیب ایردوان نے 49.52 فیصد ، کمال کلچ دار اولو نے 44.88 فیصد اور سنان اوعان نے 5.17 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
انتخابات میں شرح شراکت 87.04 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان ووٹوں کے تناسب سے کوئی بھی امیدوار سادہ اکثریت کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدواروں میں سے ایردوان اور کلچ دار اولو دوسرے راونڈ میں نبرد آزما ہوں گے۔
28 مئی بروز اتوار منعقد ہونے والے انتخابات میں قابل قبول ووٹوں کی اکثریت کو لینے والا امیدوار صدر بنے گا۔