ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے کیف پر وسیع پیمانے کے ڈراون حملے

اعلان کیا گیا کہ روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پرڈراونز حملے کیے اور تمام تر ڈراونز تباہ کر دیے گئے  ہیں۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے رات اور صبح سویرے کیف  پر ڈراونز سے حملے کیے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روسی افواج نے خاص طور پر مئی میں دارالحکومت کے خلاف اپنے فضائی حملوں میں اضافہ کیا، بیان میں کہا گیا، "خاص طور پر مئی میں، کیف کے رہائشیوں نے صرف 4 دن تک سائرن نہیں سنے۔ آج رات بھی دشمن نے بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا  ۔"

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت کی جانب  روانہ کیے گئے ڈراونز کو یوکرینی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔

فضا میں تباہ کیے جانے والے  ڈراونز کے ٹکڑوں سے مختلف مقامات پر شہری  بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا  اور آگ بھڑک اٹھی، تا ہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

روسی ریڈیو نے بھی صرف مئی میں کیف پر 11 ویں بار فضائی حملہ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں