ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی نیت ٹھیک نہیں ، جیل یاترا کرنی پڑے گی، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی نیت ٹھیک نہیں، آپ کو جیل یاترا کرنی پڑے گی، آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا ۔

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سائفرکے معاملے پر قوم سےابھی تک معافی نہیں مانگی،پہلے کہا امریکہ نے نکالا اب کہتا ہے آرمی اسٹیشمنٹ نے نکالا،اقتدار کے لالچ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

 صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کو نمک حرام قراردیتے ہوئے کہا،آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں