ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس شمیم کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈالنے پر عمران خان کی مذمت

 لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر گراوٹ کے شکار ہیں۔

 اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال پہلے میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فراز کا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا۔

 عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے کینسر مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں