ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں  سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں،مارک کول

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کول نے کہا ہے کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں تاہم سینئر کرکٹرز کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو بھی منتخب ٹیم ملی، اس کے ساتھ کام کروں گا،ماضی کی باتوں کو دہرانے کے بجائے مستقبل پر نگاہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں میں  پریس کانفرنس میں کیا کہ پاکستان دوبارہ آکر کافی اچھا لگ رہا ہے، تنقید مثبت  ہو یا منفی کی جائے، ہم سننے کے لیے تیار ہیں،نوجوان پلیئرز کافی اچھی کارکردگی دکھا رہی  ہیں،  کھلاڑیوں کو ٹیم میں اپنا کردار سجمھنے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کی جائے گی، پاکستانی ویمن ٹیم کو میچ  درست طریقہ سے مکمل کرنے کی اہلیت کی ضرورت ہے،ماضی میں ہونے والے معاملات کو ذہن میں نہیں رکھا،مستقبل میں بہتر نتائج کے لیے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے  تاکہ پاکستان ویمن ٹیم  آگے بڑھے اور ترقی کرے۔

مارک کول نے کہا ہے کہ قومی ویمن ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جلال الدین سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں اب بھی ان سے رابطے میں ہوں،قومی ویمن ٹیم کی قیادت سے سبکدوش ہونے والی سینیٹر بیٹر بسمعہ معروف بہترین کھلاڑی ہیں،اب بسمعہ بطور کھلاڑی کھیلیں گی جس سے انہیں فاٸدہ ملے گا،ایک اور سینیر بیٹر جویریہ خان  پاکستان ویمن ٹیم میں دوبارہ واپسی کے لیے محنت کررہی ہیں، میری ان  سے بات بھی ہوئی ہے،دنیا بھی کی ٹیمیں ڈیٹا کی بنیاد پر امور انجام دیتی ہیں، اس سے فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے،ہم بھی اسی پر عمل پیرا ہوں گے، ماضی میں کن وجوہات کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو چھوڑا،نیں نہیں دہراؤں گا،میری نظر مستقبل پر ہے اور ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے،ہمارے پاس اچھی اور تجربہ کار سلیکٹرز موجود ہیں،سلیکشن کمیٹی کا اپنا کردار ہے،اسماویہ اقبال  سمیت تمام سلیکٹرز بہترین کام کررہی ہیں، مجھے جو ٹیم منتخب کرکے دی جائے گی اسی کے ساتھ کام کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں