ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کا خواتین کے تحفظ کیلیے کانفرنس کرنے کا اعلان

کراچی (  رپورٹ: حماد حسین) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کی نیلوفر بختاور نے کہا کہ ہمارے ادارہ بائیس مئی سے روزن کے ساتھ ملکر 2 روزہ  کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے  “عورتوں اور لڑکیوں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کی ہیلپ لائنز کے درمیان تعاون کی تعمیر” کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ   اس کانفرنس  میں تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام، اقوام متحدہ کے اداروں کے نمائندوں، ڈونر کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے نمائندے  شرکت کریں گے۔

نیلوفر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے جواب میں قائم کی گئی موجودہ ہیلپ لائنز کو مضبوط کرنا اور ان کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس شرکاء اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے، اور GBV ہیلپ لائنز کو درپیش چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کانفرنس سے تیار کردہ سفارشات کا ایک سیٹ متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں