ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اخبارات سے جھلکیاں

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفاق :  "دفنے  ہسپتال 57 دنوں میں مکمل اور مریضوں  کے علاج  کا سلسلہ شروع "

صدر رجب طیب ایردوان نےحطائے  میں دفنے  اسٹیٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ہسپتال کو  60 دنوں میں مکمل کر لیں گے اور  57 دنوں میں مکمل ہونےکے بعد  اس   ہسپتال کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے صدر  ایردوان نے کہا کہ آج سے مریضوں کا علاج معالجہ  شروع ہو جائے گا۔

 

***روزنامہ سٹار "ترکیہ  کا  اسرائیل پر ردعمل”

ترکیہ نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر Itamar Ben-Gvir کی طرف سے مقبوضہ مشرقی  القدس  میں مسجد الاقصیٰ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتعال انگیز اور فاشسٹ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ٹی پی اے او نے شہیدآئے بکے  کے نام سے  منسوب 2 کنویں میں ڈرلنگ کا آغاز”

ترکش پیٹرولیم کارپوریشن (TPAO) نے اعلان کیا کہ اس نے گبر پہاڑ پر واقع شرناک میں دہشت گردی سے پاک شہید آئے بُکے 2کنویں میں ڈرلنگ  کا آغاز کردیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت :  "بحیرہ روم میں قدرتی گیس پائپ لائن ترکیہ کے بغیر ناقابل تصور ہے”

اطالوی توانائی کمپنی ENI کے چیف ایگزیکٹو (CEO) Claudio Descalzi نے کہا کہ بحیرہ روم میں قدرتی گیس پائپ لائن کے کام سے ترکیہ کو خارج کرنا ناقابل تصور ہے۔

 

***روزنامہ  صباح : "کانز میں نوری بلگے جیلان  کے چرچے ہی چرچے "

نوری بلگے  جیلان  کی TRT کی شریک پروڈکشن "Kuru Otlar Üstüne” ان 21 فلموں میں شامل ہے جو 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں Palme d’Or کے لیے مقابلہ کر رہی  ہے ۔ فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔ فلم کی نمائش  کے بعد 11 منٹ تک حاضرین نے  کھڑے ہو کر تالیوں بجائیں اور داد دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں