خلائی کمپنی اسپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم سپیس اور سعودی خلائی ادارے کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک خصوصی مشن پر گزشتہ روز پہلے دو سعودی خلابازوں کے اپنے لانچ کے بعد سٹیشن پر پہنچنے کے بعد بھی دنیا کی نظریں خلا کی طرف لگی ہوئی ہیں۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دونوں خلابازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو واپس بھیجی ہے۔
سعودی نیوز چینل الاخباریہ کے مطابق ،دونوں خلاباز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔
یاد رہے سعودی خلابازوں کا سفر سعودی عرب کے خلابازوں کے پروگرام کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جس کا مقصد خلائی پروازوں کے لیے تجربہ کار سعودی کیڈرز کو تیار کرنا اور خلائی شعبہ سے متعلق سائنسی تجربات، بین الاقوامی تحقیق اور مستقبل کے مشنوں میں حصہ لینا ہے۔