ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی قیادت سوڈانیوں کا خون خرابہ روکنے کی کوشش کررہی ہے،وزیرخارجہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فوج اورمنحرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے اعلان کے موقع پر کہا ہے کہ مملکت کی قیادت برادر سوڈانی عوام کی مشکلات کم کرنے اور ان کا خون بہانے کا سلسلہ روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے “سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اور استحکام” کے بارے میں مملکت کی قیادت کی خواہشات پر بات کی۔ انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جدہ مذاکرات میں شریک سوڈانی فریقوں کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے سے سوڈانیوں خصوصا دارالحکومت خرطوم کے رہائشیوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کو بعد میں مزید وسعت دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں