کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن کی مبینہ جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
خواجہ اظہار الحسن کا موقف تھا کہ جعلی ڈومیسائل بنا بنا کر نوکریوں کو بیچا جا رہا ہے، شہری، دیہی کوٹے پر بھی شہری کوٹے کے ساتھ بدنیتی کی جارہی ہے، شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل، پی آر سی بنائے جارہے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کو مل ہی نہیں رہیں، سندھ میں جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کو روکنے والا کوئی نہیں۔