ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی گرفتاری پر افسوس تھا تو عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں جلاتے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان کی گرفتاری پر اتنا ہی افسوس تھا تو عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں جلاتے اور اسد عمر اپنے گھر میں آگ لگا دیتے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ  عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے، آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے رہنما ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، پی ٹی آئی کے کارکن بہکاوے میں آگئے، بیرونی سازش کا حصہ بن گئے اور انہوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بحیثیت گورنر سندھ جو ہو سکا کروں گا، 9مئی کے جو واقعات ہوئے اگر آپ سوچیں تو خوف آتا ہے، 9 مئی کو ہزاروں موٹر سائیکلیں جلائی گئیں، یہاں لوگ کتنی مشکل سے اپنا روزگار تلاش کرتے ہیں، سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بیرونی سازش تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں