ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوجی تنصیبات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہرسپاہی سیاسی تعصبات سے بالاترہو کر صرف اپنے فرائض کو مقدم رکھتا ہے، فوجی تنصیبات پر حالیہ حملے ناقابلِ برداشت ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء اورغازیوں کے اعزازمیں جی ایچ کیومیں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد ہوئی، اس دوران سپہ سالار نے پاک فوج کے افسران وجوانوں کواعزازات سے نوازا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اورشہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

انہوں نے 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفسر تمام علاقائی، لسانی اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے، مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں