شمالی میکسیکو میں آف روڈ ریس ہونے والے علاقے پر مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق باجا کیلیفورنیا صوبے سے منسلک اینسیندا شہرمیں آف روڈ ریس منعقد ہونے والے علاقے میں مسلح حملہ کیا گیا۔
منی بس کے ذریعے علاقے میں پہنچے والے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
جائے وقوعہ پر بھیجی گئی طبی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Ensenada کے میئرنے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس واقعے پر شدید دکھ ہوا ہے اور کہا ہے کہ "ریاستی پراسیکیوٹر کا دفتر اور وفاقی پولیس تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔