کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی میئر آئے گا وہ کام نہیں کر سکے گا۔
مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 53یونین کونسلز کو پیپلز پارٹی نے ختم کر دیا تھا، ہمارے الیکشن نہ لڑنے سے 53یونین کونسلز واپس آئیں، ہم اس بلدیاتی الیکشن کو نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو درست طور پر نہیں گنا جا رہا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں 98فیصد مردم شماری مکمل ہو چکی ہے، ہمیں سہولتیں نہیں دے رہے تو کم از ہمیں گن تو لو، 75سال بعد بھی ہمیں صحیح نہیں گنا جا رہا، کراچی کے تمام لوگوں کو گن لیا جائے گا تو کیا مسئلہ ہو جائے گا؟
انہوں مزید کہاکہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو ری نیو کیا جا رہا ہے، کراچی میں بجلی کے لیے ایک سے زائد کمپنیاں ہونی چاہیے۔