ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچرا کنڈی سے ایک شخص کے ہاتھ، پاؤں جبکہ دھڑ دوسری کچرا کنڈی سے برآمد

کراچی: بلدیہ ٹاون کے علاقے کچرا کنڈی سے ایک شخص کے ہاتھ اور پاؤں جبکہ اس کا دھڑ دوسری کچرا کنڈی سے برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب 10 بجے بلدیہ ٹاون کے علاقے سیکٹر 9 کچرا کنڈی سے ایک شخص کے 2 ہاتھ اور 2 پاؤں برآمد کیے گئے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کو مقتول کا دھڑ سیکٹر 9 ڈی کی کچرا کنڈی سے ملا تھا مقتول کی ہاتھوں کی انگلیوں سے فنگر پرنٹ کرایا جائیگا تاکہ اس کی شناخت ہوسکے تاہم ابھی بھی مقتول کا سر نہیں ملا جسے تلاش کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم سفاک ملزمان نے مذکورہ شخص کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کے ہاتھ پاوں اور سر کاٹ دیا تھا واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں