ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان

ریاض:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہیکہ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عازمین حج کی آمد جاری ہے اور  اس سلسلے میں مسجد الحرام میں خیر مقدم کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھاکہ 4 جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی، سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ، سیاحت اور  وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں