ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔  

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اورجملہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔ 

اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں،میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں