ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چودھری وجاہت حسین کی تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ ہماری فیملی کا کبھی بھی ایسا رویہ نہیں رہا ہے، وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان سے کچھ فیصلے درست نہیں تھے، میں نے کبھی کوئی جماعت جوائن نہیں کی، آج تک میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے کچھ لوگ جو دوسری پارٹی میں ہیں ان کو خوش آمدید کہیں گے، چودھری شجاعت حسین کا بڑا دل ہے، آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکٹھا دیکھ سکیں گے، میری راہیں کبھی مسلم لیگ سے جدا نہیں ہوئیں۔

چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کر رہا ہے، میرے اوپر بننے والے مقدمات فرضی تھے، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف مقدمات میرٹ پر چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو واپس لینے کو تیار ہوں، میرا مونس الہیٰ سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں، مونس الہیٰ نے آج سے چھ ماہ پہلے کہہ دیا تھا آپس میں ملتے رہیں گے لیکن سیاست اپنی اپنی ہو گی، پرویز الہیٰ کو مشورہ ہے گھر واپس آجائیں اور اکٹھے چلیں، چودھری شجاعت میرے بڑے بھائی اور میرے والد کی جگہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں