ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 5 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبہ غور میں 4 خواتین اور ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے غور کے شہر فیروزکوہ میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دریاوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلاب میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جب کہ 4 ہزار افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنھیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ موسم کی خرابی اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے 2021 میں قائم ہونے کے بعد سے مرکزی بینک اور عالمی فنڈز منجمد ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ریلیف آپریشن میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں