ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان نے کینسر مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی آخری اسٹیج میں مبتلا اپنی ایک مداح خاتون کی آخری خواہش پوری کردی۔ 

ٹویٹر پر کئی دنوں سے ایک پوسٹ وائرل تھی میں ایک لڑکی پریا نے بتایا کہ کینسر میں مبتلا ان کی والدہ شوانی چکرورتی کی آخری خواہش ہے کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کریں۔

شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی ہے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے شوانی سے چالیس منٹ تک گفتگو کی ہے۔

پریا چکرورتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے میری والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ میری شادی میں شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شاہ رخ خان کے عمل کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور بعض صارفین نے لکھا کہ بالی وڈ کنگ کا دل سونے کا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں