ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظر بند

راولپنڈی: وائس چیئرمین پی ٹی ائی شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لئے جانے کے بعد پندرہ روز کیلئے دوبارہ نظربند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفیکیشن کر دیا ۔

شاہ محمود قریشی کو منگل کی شام ہائی کورٹ کی جانب سے نظربندی کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ، اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر تین سے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

رات گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔نظربندی کی منظوری سی پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں