ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی ایل،5رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کرنیوالے آکاش مدھوال کے چرچے

ممبئی:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بالر آکاش مدھوال نے لکھن سپر جائنٹس کے خلاف شاندار بالنگ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آکاش مدھوال نے میچ میں 3.3اوورز میں محض 5رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

آکاش کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت ممبئی انڈینز نے لکھن سپر جائنٹس کو 81رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

میچ میں آکاش مدھوال بھارتی کرکٹر جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کیلئے بنایا گیا بہترین بالنگ فگرز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، بمراہ نے 2022 میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف 5وکٹیں 10رنز دے کر حاصل کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں