ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر سوڈان میں تنازع ختم نہ کیا گیا تو اس سے خطے کے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے  اس طرف توجہ مبذول کرائی  ہے کہ اگر سوڈان میں تنازع ختم نہ کیا گیا تو اس سے خطے کے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں سوڈان میں تصادم  کے علاقائی اثرات کا جائزہ لیا۔

دوجارچ نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ پہلے ہی "نازک” صورتحال سے دوچار ہے، کہ سوڈان میں فریقین کو عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تنازعات کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے   کہ سوڈان میں تنازعات جنوبی سوڈان، چاڈ اور خطے کے دیگر ممالک کی صورت حال کو متاثر کر سکتے ہیں ، "اگر سوڈان میں  جھڑپوں کا سد باب نہ کیا گیا  یہ نہ صرف سوڈان بلکہ پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہیں ۔

دوجارچ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکن قلیل مدتی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد 40 لاکھ افراد تک امداد کے تقریباً 168 ٹرک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال اب بھی مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے مختصر مدت کی جنگ بندی کی نگرانی میں کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا، لیکن اسٹریٹجک اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں