ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیریں مزاری کی گرفتاری آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب، سماعت 31 مئی تک ملتوی

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر موجود نہ تھے، جس پرعدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے، کیا آئی جی نہیں آئے؟ انہیں یہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آئی جی چیف جسٹس کی عدالت میں ہیں وہاں سے فارغ ہو کر تھوڑی دیر میں پہنچ جائیں گے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ آئی جی آئندہ سماعت تک تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں