ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عافیہ صدیقی کی رہائی  کیلیے سینیٹر مشتاق اور فوزیہ صدیقی امریکا جائینگے

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے محرک سینیٹر مشتاق احمد خان بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوں گے۔

عافیہ موومنٹ پاکستان  کے کوآرڈینیٹر محمد ایوب کے مطابق  سینیٹر مشتاق احمد خان ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی رہنمائی، سلامتی اورحفاظت کے نقطہ نگاہ سے امریکہ ساتھ جا رہے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کی دعوت پر امریکہ ساتھ جارہے ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر مشتاق احمد خان سے مجوزہ دورہ امریکہ میں روانگی اور تعاون پر اظہارتشکر کیا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ میں قیام کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کے ہمراہ مختلف پاکستانی کمیونیٹیز کے رہنماؤ ں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں