ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل گیمز: واپڈا نے 9 گولڈ، 4 سلور اور 4 برانز میڈلز اپنے نام کرلیے

کوئٹہ: کوئٹہ میں جاری 24 ویں نیشنل گیمز  میں پاکستان واپڈا نے 9 گولڈ، 4 سلور اور 4 برانز میڈلز اپنے نام کرتے ہوئے واضح سبقت کے ساتھ باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ  جیت لی۔

واپڈا کے یاسین خان نے مسٹر پاکستان اولمپیا 2023کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل بھی حاصل کیا، پاکستان آرمی نے ایک گولڈ، 5سلور اور 2برانز میڈلز کے ساتھ دوسری اور بلوچستان نے ایک سلور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،ایچ ای سی  2  جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ  1،1برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے، جوڈو مقابلوں میں آرمی نے  3 گولڈ اور  ایک سلور میڈل جیت لیا، واپڈا نے ایک گولڈ، اور 2 سلور میڈلز پر ہاتھ صاف کیا، بلوچستان نے  ایک سلور اور 2 برانز، ایچ ای سی نے 3 برانز،پنجاب نے 2 برانز، اور ریلویز نے ایک برانز میڈل جیتا۔

مردوں کے انفرادی ایونٹ میں واپڈا نے گولڈ، آرمی نے سلور،  بلوچستان اور ریلویز نے برانز میڈل حاصل کیا،ٹیم کاتا میں  آرمی نے گولڈ،  واپڈا نے سلور جبکہ  بلوچستان اور  ایچ ای سی نے برانز میڈل  جیت لیا، خواتین کا 61 کلو گرام سے کم وزن کا انفرادی کمیتے ایونٹ  آرمی نے اپنے نام کیا، بلوچستان نے دوسری پوزیشن پائی جبکہ  ایچ ای سی اور پنجاب  برانز میڈل پانے میں کامیاب رہے،خواتین کے  68 کلو گرام سے زیادہ وزن کے انفرادی ایونٹ میں  بھی آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، واپڈا نے  سلور  جبکہ پنجاب اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔

کراٹے مقابلوں میں آرمی نے  4 گولڈ، اور ایک سلور میڈل جیت لیا،  واپڈا نے  2 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈل جیت لیے،آرمی کے  صادق علی نے 55- کلوگرام،  محمد شعیب نے 60- کلو گرام اور محمد حسنی نے 66- کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتا،  خواتین کے  44- کلوگرام میں  ای چی  سی کی کائنات حیات اورت 48- کلو گرام میں آرمی کی  ارم  شہزادی نے طلائی تمغے جیت لیے، کراچی میں  بحیرہ عرب میں ہونے والی سلینگ چیمپئین شپ میں شامل 13 میں سے  مزید 2 ایونٹس کا فیصلہ ہوگیا۔

پاکستان نیوی نے  جے 80 کلاس فلیٹ ریسنگ اور جے 80  کلاس  میچ ریسنگ ایونٹ جیت کر تمام 8 گولڈ میڈلز پر قبضہ جمالیا، آرمی  اور خیبر پختون خواہ نے 1،1 سلور اور برانز میڈل پایا، دیگر 5 ایونٹس کے مقابلے  جمعرات سے شروع ہورہے ہیں، نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی  مجموعی طور پر 157 میڈلز جیت کر ہنوز سر فہرست ہے ، ان میں 81 گولڈ، 51 سلور اور 25 برانز میڈلز شامل ہیں،  واپڈا 42 گولڈ، 41 سلور اور 35 برانز میڈلز جیت کر 118 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسری پوزیشن پر قابض پاکستان نیوی کے میڈلز کی تعداد 85 ہوگئی ، ان میں  27 گولڈ، 26 سلور اور 32 برانز میڈلز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں