ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کیلئے 15رکنی آئرش اسکواڈ کا اعلان

ڈبلن:آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2023 کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئرش ٹیم کی قیادت اینڈریو بیلبیرنے کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سکواڈ میں متعدد فاسٹ بالرز کو موقع دیا گیا ہے ،سکواڈ میں شامل فاسٹ بالرز میں مارک اڈائر، جوش لٹل ، کریگ ینگگ ، بیری میک کارتھی، گراہم ہیوم اور کرٹس کیمفر شامل ہیں لیکن کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بین وائٹ کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے جنہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

آئرش سکواڈ میں کپتان اینڈریو بلیبرنے، مارک اڈائر، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلانے، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، اینڈی میک برائن، بیری میک کارتھی، پی جے مور، پال سٹرلنگ، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹیوکر، بین وائٹ، کریگ ینگ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں