کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر تمام زیرِ حراست افراد سے اہلخانہ کی ملاقات کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس نے ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو سندھ کے مختلف شہروں منتقل کیا گیا۔ گرفتار افراد کے اہلخانہ کو ملنے بھی نہیں دیا جا رہا،عدالت نے تمام زیر حراست افراد سے اہلخانہ کی ملاقات کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بھر کی جیلوں میں قید تمام افراد سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ اور متعلقہ ایس ایس پیز کو ملاقات کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سے 29 مئی تک جواب طلب کرلیا۔