ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا میں 6،6 کی شدت سے زلزلہ

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں6،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

کولمبیا جیولو جی سروس SGC کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر آیا۔ اس  کا مرکز’ اکانڈی’ قصبے سے 41 کلو میٹر دُور بحیرہ کریبین  میں تھا۔ زلزلے کی شدت 6،6 اور زیرِ زمین گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

SGC کے مطابق زلزلے سے چند منٹ  بعد بحیرہ کریبین میں ہی 4،6 کی شدت سے ایک اور زلزلہ آیا ہے۔

کولمبیا قومی محکمہ آفات کے مطابق زلزلوں کی وجہ سے تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے جھٹکے اینٹیکوا، کورڈوبا اور چوکو  کے علاقوں میں اور ہمسایہ ملک پاناما میں  بھی  محسوس کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں