ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یومِ تکریمِ شہدا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات

راولپنڈی : یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور اسکولز اور شہدا کے بچوں کے سرپردست شفقت رکھا۔ عاصم منیر نے اس حوالے سے کہا کہ پاک فوج شہدا کے بچوں کی وارث ہے، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی، ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں