لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا ہر فرد وطن کی عزت اورحفاظت کیلئے ہر لمحہ بیداراور تیار ہے۔قیام پاکستان، سقوط ڈھاکہ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لاکھوں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں نے اپنی قیمتیں عزتیں اور جانیں قربان کیں ہیں۔
ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ شہداء ملک و قوم کا فخر اور ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں، ہمارے شہدا نے ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔قیامِ پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر ہمارے شہدا ء کی عظیم اور لازوال قربانیوں سے سجا ہو ا ہے۔وطن عزیز کی بقا ء و سلامتی گراں قدر قربانیوں کی مرہون منّت ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکہ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی لازوال داستان ہے،قوم شہداء کے خون کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کے قربان کردیا۔
ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ آزادی کو قائم ودائم رکھنے کے لئے 75 برسوں سے بلاشبہ ہزاروں شہداء وطن عزیز کے لیے اپنی قیمتوں جانوں کانذرانہ پیش کر چکے ہیں۔