جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب مشقیں کیں جن میں اصلی گولیوں کا استعمال کیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ مشقیں جون کے وسط تک جاری رہیں گی ۔
شمالی کوریا اس حوالے سے اپنے بیان میں ان مشقوں کو دشمنانہ حرکت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیئول اور واشنگٹن کے درمیان اس طرح کی مشقوں کا جواب ہم میزائلوں اور دیگر اسلحے کے تجربات سے دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے سال کے آغاز سے اب تک سو سے زائد میزائل تجربات کیے ہیں جو کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے مابین فوجی مشقوں کا جواب تھا۔