ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی علامات کی بے حرمتی کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے کے سرغنہ اور کارندوں کو سزا احتجاج اور ریاست پر حملے میں فرق ظاہر کرتی ہے، قومی علامات کی بے حرمتی کوئی ریاست برداشت نہیں کر سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی مسلح جتھوں کے وکیلوں اور ٹھیکیداروں کو امریکا سے ہی جواب مل گیا ہے، ملک دشمن قوتوں کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں گی، قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے محب وطن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی سربراہی میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، جس پر ہر فرد کو افسوس ہے، دہشت گردوں سے نپٹنے کیلیے ہمارے پاک فوج کے جوان موجود ہیں، ان کی موجودگی میں کوئی بھی دہشت گرد ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں