نہر سوئز میں ایک بحری جہاز خشکی پر دھنسنےکے بعد دوبارہ سے پانی میں اتر گیا۔
کارگو ایجنٹ لیتھ ایجنسی کے مطابق، ژین ہائی ٹونگ 23 نامی بحری جہاز کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
دو سال قبل بھی نہر سوئز میں ایک مال بردار بحری جہاز پھنسے کے باعث ایک ہفتے تک آمدو رفت معطل ہو گئی تھی ۔