ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی افواج کے میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، تیس زخمی

یوکرین کے شہر دنیپرو کے اسپتال پر روسی افواج کے میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔

ڈنیپرو ریجن کے ریاستی انتظامیہ کے سربراہ سرگی لیزاک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تحریری بیان میں کہا   ہےکہ روسی فوج نے دنیپرو شہر کے ایک ہسپتال پر میزائل حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں 2 افراد کے ہلاک  اور 2 بچوں سمیت 30 افراد کے  زخمی ہونے  کا ذکر کرنےوالے لیساک نے بتایا کہ ملبے تلے دبے 3 افراد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات  نہیں ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں روسی فوج پر یوکرین میں شہریوں کے خلاف ’دہشت گردانہ کارروائیاں‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہونے کی اطلاع دینے والے  زیلنسکی کا کہنا ہے   کہ یوکرین کو جنگ میں فتح حاصل کرنی  ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں