ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی منقطع

ساہیوال ، بورے والا: پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بورے والا میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کمالیہ میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، منچن آباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ سرگودھا،چیچہ وطنی،بہاولنگر،خانیوال، عارف والا، وہاڑی، ساہیوال اور اوکاڑہ بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ( اتوار سے) ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں