ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، گرنے والے فون کو نکالنے کے لیے ڈیم خالی کرا دیا

بھارت میں ایک سرکاری اہلکار نے   سیلفی لیتے وقت گرنے والے موبائل فون کو نکالنے کے لیے  ڈیم کو خالی کرا دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے راجیش وشواس نے جو سیلفی لیتے ہوئے کھیر کٹہ ڈیم میں گرنے والے فون  کی بازیابی کے لیے کاروائی کی۔

وشواس، جس نے سب سے پہلے1200 ڈالر کے فون کو ڈھونڈنے کے لیے غوطہ خوروں کو بلا یا تھا  لیکن  بے نتیجہ ہونے کے بعد، ڈیزل سے چلنے والے واٹر پمپ کو چالو کیا، جس کے لیے اس نے ادائیگی کی۔

فون کو بچانے کے لیے چلنے والے واٹر پمپ نے 3 دن میں ڈیم سے 2 ملین لیٹر پانی خالی کیا۔

وشواس، جس کے خلاف اپنے عہدے کے غلط استعمال کے جواز میں مقدم دائر کیا ہے نے  دعویٰ کیا کہ ان کے فون میں خفیہ سرکاری دستاویزات موجود تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں