ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:گجرات کے 157 اسکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل

نئی دہلی:بھارتی ریاست گجرات کے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 157 اسکولز کے تمام طلبہ میٹرک کے امتحانات میں فیل ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں رواں سال 7 لاکھ 34 ہزار طلبہ نے امتحانات دیے، جس میں 4 لاکھ 74 ہزار طلبہ کامیاب ہوئے،امتحانات میں 157 سکول ایسے تھے جن کا کوئی بھی طالبعلم کامیاب نہیں ہوسکا۔ 

گزشتہ سال گجرات میں میٹرک کے امتحانات میں 121 اسکولوں کے تمام طلبا فیل ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں