ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے ، مقامی زبان میں گانا بھی گایا   

ہرارے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گھل مل گئے جب کہ مقامی زبان میں گایا  گیا مقبول گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 

دھانی نے بچوں کے ساتھ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا ‘اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور خوش رہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا’۔ 

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1662588649093976064?s=20

اس سے قبل شاہنواز دھانی نے انسٹاگرام پر زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے بتایا کہ سکندر نے انہیں گھر پر دعوت دی تھی۔ 

قومی فاسٹ بولر نے اپنی پوسٹ پر لکھا ہمیں کھانے پر مدعو کرنے کے لیے سکندر رضا آپ کا شکریہ،  آپ کے گھرآ کربہت اچھا لگا، آپ ایک شاندارکرکٹراورزمبابوے کرکٹ کے سفیرہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں