ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے والے سیاستدانوں کی پروفائل آگئی ،جام مہتاب ڈہر

گھوٹکی:پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں جو ڈاکوئوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ان کی پروفائل آ گئی ہے۔

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جام مہتاب نے کہا کہ پولیس، صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت سب کو پتہ ہے میں نام نہیں بتا سکتا، کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو جدید اسلحہ ڈاکوئوں کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس بھی نہیں، اسی لئے پولیس نے نقصان اٹھایا۔جام مہتاب نے کہا کہ سکھر ملتان موٹر وے کو محفوظ کرنے کے لیے سینکڑوں پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں، پہلے اتنی بدامنی نہیں تھی، اچانک جرائم میں اضافہ پکے کے لوگوں کی پشت پناہی شامل ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ڈاکوئوں سے ملے پکے کے سرپرستوں کو پکڑ لیا جائے تو امن ہو جائے گا، پکے کے سہولت کار اغوا ڈکیتی میں کچے کے ڈاکوئوں سے ملے ہوئے ہیں۔

ا نہوںنے کہا کہ 1000 سے زائد کاروباری افراد کو ڈاکوئوں کی جانب سے چٹھی اور دھمکیاں آئی ہیں، لوگوں نے تحفظ اسی میں سمجھا کہ ڈاکوئوں کو پیسے دے دیں۔

جام مہتاب نے کہا کہ پولیس کارروائی کرے تو میں بھی تعاون کرنے کو تیار ہوں، اغوا اور بھتہ خوری سے ڈر کر بہت سے کاروباری خاندان نقل مکانی کر گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں