ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ خطرناک نہیں سمجھتا، محمد عامر

لاہور: فاسٹ بالر محمد عامر نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ خطرناک نہیں سمجھتا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ بابراعظم مجھ سے جونیئر تھے اور انہوں نے ہمیشہ میرا احترام کیا، مجھے عزت دی۔ ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ عامر خان نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو اوسط درجے کا کھلاڑی نہیں کہا۔

بابراعظم کی بیٹنگ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں بابراعظم کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں عظیم بیٹر سمجھتا ہوں مگر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے میں بابراعظم کو زیادہ خطرناک نہیں سمجھتا۔

عامر خان نے انٹرویو کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ بابراعظم میرا سابق منگیتر نہیں ہے کہ وہ مجھے پسند نہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے بیان میں بابر اعظم کو اوسط درجے اور ٹیل اینڈر قرار دیا تھا، جس پر کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں