واشنگٹن میں ترکی کے سفیر حسن مراد مرجان کو صدر رجب طیب ایردوان کی انتخابی کامیابی کی وجہ سے بالٹی مور، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں منعقدہ 48 ویں نارتھ امریکن اسلامک کمیونٹی کانفرنس میں اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔
اس حوالے سے ترک سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "آئی سی این اے کے سالانہ اجلاس میں کہ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں کے دوران ، ہمارے صدر کے دوبارہ انتخاب کی وجہ سے اسٹیج پر بلائے جانے پر مجھے دلی خوشی ہوئی، ۔ میں اپنے صدر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ ان کا حامی و ناصر ہو۔”
مرجان نے اپنی شیئر کردہ ویڈیو ریکارڈنگ میں کانفرس کے پیش کار کی جانب سے "ایردوان نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، ہم اس کی مبارکباد دیتے ہیں۔ ترک سفیر مرجان کو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔” اعلان کا مشاہدہ ہوتا ہے۔
ترک سفیر کو "اعلی کارکردگی ” کے صلے میں ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں ترک سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
"سفیر مرجان کو ICNA آؤٹ اسٹینڈنگ کمیونٹی سروس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 48 ویں ICNA سالانہ کانفرنس، جس میں 30,000 افراد نے شرکت کی، امریکی مسلمانوں کو عصر حاضر میں درپیش مسائل کو حل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔”