ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نمائندوں کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا سندھ ہائیکورٹ  سے رجوع

کراچی:بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

 پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت کراچی کے امیر حافظ نعیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، منتخب چیئرمین کی تعداد کے لحاظ سے جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہو گا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف نے 41  نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے میئر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سے پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس نے کئی منتخب نمائندوں اور امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرلیا ہے، گرفتارمنتخب نمائندوں کوحلف لینے کی اجازت دی جائے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں