کیف:یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم روسی میزائل حملوں کو روکنے میں موثرثابت ہور ہا ہے ۔
صدرزیلنسکی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کیف اوردیگراہداف پرروسی میزائل اورڈرون حملوں کامیابی سے دفاع کیا گیا۔پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اپنے ہدف کو سو فیصد کامیابی سے نشانہ بناتے ہیں ۔یہ دفاعی نظام روسی حملوں کے خلاف آگے بڑھنے میں اہم کردارادا کرے گا۔
صدرزیلنسکی نے کہا کہ جبکہ دہشت گردی کو شکست دینے میں بھی مدد ملے گی۔ یوکرینی افواج نے کہا کہ روس کی جانب سے فائرکئے گئے گیارہ میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا گیا۔