ترکیہ نے ترک ماہی گیروں پر شام کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ترک امور خارجہ کےمطابق، ترک ماہی گیر کشتی پر عالمی پانیوں میں شامی حفاظتی قوتوں کے بحری جہاز سے فائرنگ کی گئی۔
ترجمان تانجو بیلگیچ نے بتایا کہ ضلع ادانہ سے سے کھلے پانیوں میں روانہ والی محمود جان ون نامی کشتی پر شامی انتظامیہ کی حفاظتی قوتوں کے دو جہازوں نے فائرنگ کر دی جس پر ہمارے دو ماہی گیر معمولی زخمی ہو گئے جبکہ کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عالمی پانیوں میں رونما اس واقعے سے متعلق ہم نے اس افسوس ناک واقعے کی تحقیقیات شروع کردی ہیں۔