ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد و گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، تین بچے جاں بحق، املاک کو نقصان

حیدر آباد: جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

حیدرآباد میں تیز ہواں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا۔بارش اور ژالہ باری کے باعث دیوار گرنے سے  3 بچے جاں بحق اور  5 زخمی ہوگئے، دیوار گرنے کا واقعہ کوٹری خدا کی بستی میں پیش آیا۔

حیدرآباد اور کوٹری میں شدید ژالہ باری اور بھاری اولے پڑنے سے شہریوں کا نقصان بھی ہوا ہے، بھاری اولے گرنے سے گاڑیوں کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ گئیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر رکھے فائبر کے واٹر ٹینکس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹینس گیند جتنے بڑے اولے گرے جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں